گاندربل کی بیشتر سڑکوں پر سے برف ہٹائی گئی (ETV Bharat) گاندربل (فردوس احمد تانترے): جمعہ سے جاری بر فباری کے بعد ضلع انتظامیہ گاندربل نے لگ بھگ تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں پر برف صاف کر کے انہیں آمد ورفت کے قابل بنا یاد یا ہے، تاہم ابھی تک ضلع گاندربل میں واقع 20 فیصد رابطہ سڑکوں سے برف کی صفائی کا کام باقی ہے جنہیں ضلع انتظامیہ نے اتوار تک صاف کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
گاندربل قصبہ میں آٹھ انچ ، مضافات میں ایک فٹ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی۔
ضلع انتظامیہ نے ضلع کی مرکزی اور اندرونی رابطہ سڑکوں پر برف صاف کر کے اگرچہ انہیں آمد ورفت کے قابل بنا دیا ہے، تاہم ابھی تک 20 فیصد رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانا باقی رہ گیا ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
جن علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام باقی رہ گیا ہے ان میں گوٹلی باغ کا بالائی علاقہ ، کنگن علاقہ کے اندرونی سڑکیں, کنگن کے کڑہ پتھری ، گنہ ونہ کے بالائی علاقہ جات شامل ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیا مبیر سنگھ نے اس بارے میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جو سیاح برفباری کے بعد سونہ مرگ سے واپسی پر راستے میں درماندہ ہو کر رہ گئے تھے ان کو بحفاظت سری نگر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگن گنڈ کہ لوگوں نے پھر سے ایک بار مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونہ مرگ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نہ صرف دل میں بلکہ اپنے گھروں میں بھی جگہ دے دی تاکہ ان کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: