اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے اقدامات - illegal mining in pulwama - ILLEGAL MINING IN PULWAMA

محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ ایک جانب سے غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہی ہے وہیں دوسری جانب ضلع کے کئی علاقوں میں غیر قانونی کانکنی کی خبریں موصول ہوتی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہیں۔

پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے اقدامات
پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے اقدامات (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 5:55 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ کی جانب سے ضلع کے کئی علاقوں میں کانکنی کی اجازت دی گئی تاہم کئی علاقوں میں غیر قانونی کانکنی انجام دی جارہی ہے جس کو قابو میں کرنے کے لئے محمکہ کی ٹیمیں متحرک نظر آرہی ہیں۔ ضلع پلوامہ کے بھواونتی علاقے میں بھی اگرچہ محمکہ کی جانب سے کانکنی کی اجازت دی گئی ہے تاہم بھاری مشینری کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ دیکھا جارہا ہے کہ علاقے میں کانکنی کرنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع کے قدرتی وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ علاقے میں کانکنی کرنے کے لئے 10 ایل این ٹیز کا استعمال کیا جارہا ہے جو سراسر کانکنی کرنے کی اپیل اجازت کی خلاف ورزی ہیں۔

پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے اقدامات (etv bharat)
اس سلسلے میں ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھواونتی علاقے میں کانکنی کرنے کی اجازت ہے لیکن بھاری مشینری استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور بھاری مشینری کے استعمال کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ متحرک -

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنہوں نے بھی کانکنی کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس طرح کی کارروائی یہاں بھی انجام دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details