گاندربل: ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں حضرت میر بابا حیدرؒ کا عُرس بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا جہاں پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے حضرت میر بابا حیدر کی زیارت پر حاضری دے کر رات بھر شب خوانی کر کے درود ازکار کی محفلیں منعقد کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے مختلف موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ساتھ ہی حضرت میر بابا حیدر کی دی ہوئی تعلیم سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا اور اس پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
'بزرگان دین نے ہمیشہ امن وامان کا پیغام دیا ہے' - Urs of Hazrat Mir Baba Haider
وادی کشمیر میں بہت سے بزرگان کی مزاریں موجود ہیں۔ وادی کشمیر میں بلا لحاظ مذہب و ملت لوگوں کو بزرگان دین سے عقیدت ہیں۔ ان بزرگان دین کے عرس کے موقع پر لوگ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
Published : Aug 18, 2024, 8:51 PM IST
اس موقعہ پر مسجد کمیٹی نے عقیدت مندوں کو ہر ایک سہولیات بہم رکھنے کیلئے بھی انتظامات کئے تھے تاکہ کسی بھی عقیدت مند کو کوئی بھی پریشانی لاحق نہ ہو۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرت میر بابا حیدر کا میلہ ہر سال بڑھے ہی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند میر بابا حیدر کی زیارت پر حاضری دینے آتے ہیں۔ اور عرس شریف کی تقاریب دو دنوں تک چلتی ہے۔
وہی اس دوران آستان عالیہ پر آئے عقیدت مندوں نے وقف بورڈ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے آستان عالیہ پر کوئی بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جو کہ باعث تشویش ہے۔ کشمیری پنڈتوں نے بھی میر بابا حیدر کے عرس میں شرکت کی۔ ایک کشمیری پنڈت نے بتایا کہ میں 35 سال کے بعد میر بابا حیدر کے عرس میں شریک ہوا ہوں، میری بچپن کی یادیں تازہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے میر بابا حیدر سے یہ دعا مانگی کہ ملک میں امن قائم رہے اور کشمیر میں پھر سے وہی خوشحالی ہو جو پہلے قائم تھی۔