گاندربل:گاندربل پولیس نے گاندربل کنگن اور کھیر بوانی تھانوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ اس دوران میٹنگوں کی صدارت ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے گاندربل اور کنگن تھانوں میں کی۔ جس میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن اور ایس ڈی پی او لنکن مظفر جان بھی موجود تھے۔
تقریبات کے دوران ایس ایس پی گاندربل نے عوام کی مختلف شکایات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جلد ازالے کے لیے ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ دیوس پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کی ایک کوششں ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے سے پولیس پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوگا۔