گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کرہامہ بائی پاس پر اتوار کی سہ پہر ایک المناک سڑک حادثے میں ایک 15 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصلات کے مطابق حذیف شفیع ولد محمد شفیع گنائی جو کہ کُرہامہ گاندربل کا رہائشی ہے، اس وقت ہلاک ہوگیا جب اسے ایک تیز رفتار سومو نے کُرہامہ بائی پاس پر ٹکر مار دی۔
اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمی لڑکے کو فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل ریفر کیا گیا، تاہم ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طبی مدد کے لیے سکمز صورہ ریفر کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔گاندربل پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔