اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرمائی تعطیلات ختم، کشمیر کے کالجوں میں لوٹ آئی رونق - کشمی کالجز سرمائی تعطیلات ختم

گورنمنٹ ویمنز ڈگری کالجز اننت ناگ میں کالج پرنسپل کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی طالبات کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ کشمیر صوبے اور جموں کے سرمائی زون کے سبھی ڈگری کالجز ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ تک سرمائی تعطیلات کے لئے بند تھے۔

سرمائی تعطیلات ختم، کشمیر کے کالجوں میں لوٹ آئی رونق
سرمائی تعطیلات ختم، کشمیر کے کالجوں میں لوٹ آئی رونق

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 7:36 PM IST

سرمائی تعطیلات ختم، کشمیر کے کالجوں میں لوٹ آئی رونق

اننت ناگ (جموں کشمیر) :وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کالجوں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی اور درس و تدریس کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے زنانہ کالج میں سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کالج عملہ نے طالبات کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریباً دو ماہ تک بند رہنے کے بعد و طالبات کے کالجوں کا رخ کرنے سے ویمزن کالج اننت ناگ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ جہاں کالج پرنسپل کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی طلبا کا گرم جوشی سے استقبال کیا، وہیں طالبات کا اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ بغل گیر ہونے کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

طالبات کے ساتھ ساتھ کالج کے اساتذہ بھی کافی خوش نظر آئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کلاسز میں روبرو پڑھائی کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ’’اس سال موسم خوشگوار رہا اور ہم اس انتظار میں تھے کہ کب کالج کھلیں گے اور ہمیں پھر سے اپنے دوستوں اور اساتذہ سے ملنے کا موقع ملے گا۔‘‘ کالج کی پرنسپل نے کہا کہ درس وتدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل ہی کالج میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی تھی، تاکہ طالبات بنا کسی خلل یا پریشانی کے اپنے اپنے کلاسز میں دوبارہ پڑھائی شروع کر سکیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر: کالج کے کلاس رومز طلبا سے خالی

یاد رہے کہ ایل جی انتظامیہ نے موسم سرما کے پیش نظر وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں کے سرمائی زونز کے کالجز میں 27 دسمبر 2023 سے 14 فروری 2024 تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ کشمیر کے سبھی ڈگری کالجز میں 49 دن کی سرمائی تعطیلات کے بعد درس و تدریس کی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ واضح رہے کہ کشمیر وادی میں کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد اب اگلے ماہ یعنی یکم مارچ سے اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details