اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پشاڑ رزاق شاہ کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان - Protest Against Dilapidated Roads - PROTEST AGAINST DILAPIDATED ROADS

کشمیر میں آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی لوگوں کو خستہ حال سڑک کی مرمت کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ ٹاؤن ترال کے پشاڑ رزاق شاہ نامی بستی کے لوگوں نے بھی سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ترال، خاموش احتجاج کے ذریعے سڑک کی مرمت کا مطالبہ
ترال، خاموش احتجاج کے ذریعے سڑک کی مرمت کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 11:43 AM IST

ترال، خاموش احتجاج کے ذریعے سڑک کی مرمت کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) :سڑک رابطے کی بحالی کے حوالے سے اگرچہ ایل جی انتظامیہ نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملی ہے لیکن اس کے باوجود جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ابھی بھی کچھ علاقے ایسے ہیں جن کو سڑک رابطے کے حوالے سے دقتوں کا سامنا ہے۔ ٹاؤن ترال سے محض دو یا تین کلومیٹر دور پشاڑ رزاق شاہ نامی بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے اور عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس آر اینڈ بی محکمہ نے تکیہ رزاق شاہ کی بستی تک سڑکوں کی میگڈمازئشین کی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس غریب بستی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی بستی میں جب طبی ایمرجنسی کے دوران ٹیکسی ڈرائیور ان سے ہزاروں روپے کا تقاضا کرتے ہیں کیونکہ سڑک خستہ حال ہو چکی ہے اور عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے فریاد کر رہے ہیں ’’لیکن نقار خانے میں طوطے کی آواز کون سنتا ہے‘‘ کے مصداق ہر بار انکی صدا، صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات میں کچھ حد تک کمی آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:’سڑک اتنی خستہ ہے کہ میت کا گزر بھی ممکن نہیں‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details