کوکرناگ: وادئ کشمیر میں جہاں حالیہ برفباری کے نتیجے میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے، وہیں برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ متحرک ہوئی ہے۔ ضلع بھر میں مختلف رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔ عام لوگوں تک بجلی، پانی اور طبی سہولیات کی رسائی کو یقینی بنانا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
غور طلب ہو کہ برفباری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ کا اچانک معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جن میں کیجولٹی وارڈ، آئی پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔