شوپیاں: مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقعے پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) شوپیاں نے دو اکتوبر کو کورٹ کمپلیکس شوپیاں میں "سوچھتا ہی سیوا" پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام ملک بھر میں جاری صفائی مہم کے سلسلے کا ایک حصہ تھا، جس کا مقصد صفائی، حفظان صحت اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔
پروگرام میں سیشن جج شوپیاں محمود احمد چودھری، وکلاء، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز کے عملے اور میونسپل کونسل شوپیاں کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کورٹ کمپلیکس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔
اس موقعے پر سیشن جج محمود احمد چودھری نے ڈی ایل ایس اے شوپیاں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانونی برادری اور عوام کی جانب سے صفائی مہمات کی حمایت ضروری ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
شوپیاں: کورٹ کمپلیکس میں سوچھتا ہی سیوا پروگرام کا انعقاد - Swachhata hi seva
جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں بابائے قوم گاندھی جینتی کے موقعے پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) شوپیاں نے 2 اکتوبر کو کورٹ کمپلیکس شوپیاں میں "سوچھتا ہی سیوا" پروگرام انعقاد کیا۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شوپیاں کی جانب سے کورٹ کمپلیکس میں "سوچھتا ہی سیوا" پروگرام کا انعقاد (ETV BHARAT)
Published : Oct 3, 2024, 9:05 AM IST
مزید پڑھیں: جمو ں و کشمیر سے متعلق مہاتما گاندھی کا ویژن حقیقت بن رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور "سوچھ بھارت ابھیان" کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پروگرام کا مقصد عوام میں صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت پر زور دینا تھا۔