بارہمولہ:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ہندواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں بدھ کی صبح ایک مشتبہ دھماکہ خیز چیز کا پتہ چلا اور اسے تباہ کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ فوج کی مقامی راشٹریہ رائفلز کے ساتھ پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ-ہندواڑہ روڈ پر ایک مشتبہ دھماکہ خیز اشیا کا پتہ لگایا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کپوارہ کے لنگیٹ گاؤں میں دھماکہ خیز مواد برآمد
جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا۔
Published : 5 hours ago
|Updated : 4 hours ago
دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگنے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) کو جائے وقوع پر بلایا گیا۔ اسکواڈ نے موقعے پر پہنچ کر آبجیکٹ کو تباہ کر دیا۔ اس دوران عوامی نقل و حرکت کے لیے ٹریفک کو روک دیا گیا اور بم ناکارہ بنائے جانے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔
گذشتہ روز بھی شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پلہالن علاقے میں فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ایک دیسی ساخت کی دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کا پتہ لگایا گیا۔ بعد ازاں ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔
مزید پڑھیں:اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار
حکام نے اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ای ڈی بروقت برآمد ہونے سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے فوج، سی آر پی ایف اور ایس ایس بی بٹالین کے ساتھ بارہمولہ کے پٹن کے پلہالن میں سری نگر-بارہمولہ قومی شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔