سنبل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اندرکوٹ سنبل علاقے کے مکینوں نے محرم کے مقدس مہینے میں بلا تعطل پانی اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جلوسوں کو آسانی سے انجام دیا جا سکے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ایک مقامی رہائشی نے 16 جولائی سے شروع ہونے والے محرم کے جلوسوں کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کے لیے جلد انتظامات کو حتمی شکل دینے پر میونسپل حکام کا شکریہ ادا کیا۔
تاہم، انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ تہوار بالکل کے قریب ہونے کے باوجود نہ تو محکمہ بجلی اور نہ ہی جل شکتی محکمہ نے اس علاقے کا دورہ کیا۔انہوں نے بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔