اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ کے سنبل میں صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج - protest in Bandipora - PROTEST IN BANDIPORA

بانڈی پورہ ضلع کے سنبل علاقے میں اندرکوٹ کے سینکڑوں باشندوں نے صاف پانی کی قلت کے خلاف مقامی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے انتظامیہ سے جلد سے جلد پانی کی سپلائی میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔

بانڈی پورہ کے سنبل میں صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج
بانڈی پورہ کے سنبل میں صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:48 PM IST

سنبل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل علاقے کے اندرکوٹ میں صاف پانی کی قلت سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صاف پانی کے بحران کے درمیان مقامی باشندوں نے محکمہ جل سکتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے احتجاج کے دوران ناکہ بندی کردی۔

بانڈی پورہ کے سنبل میں صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج (etv bharat)

مقامی باشندوں نے خالی بالٹیاں اٹھا رکھی تھیں اور محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کے خلاف نعرہ بازی کی اور حاجن سری نگر روڈ کی ناکہ بندی کردی جس کے طاعث گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام لگایا کہ 'ہمیں مہینوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔محکمہ سے ہماری بار بار درخواستوں کے باوجود یہ مسئلہ حل طلب ہے۔صاف پانی کی کمی نے انہیں ناپاک پانی کے ذرائع استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس سے صحت کے مسائل کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پینے کے پانی کی قلت کے خلاف خاموش احتجاج

انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ کے پانی کے ٹینکر آلودہ ہیں اور ان کے علاقے میں روزانہ نل کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مقامی باشندوں کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں کئی سالوں سے پانی کے بحران کا سامنا ہے، اور محکمہ نے ہماری مدد کے لیے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کیے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہی

ABOUT THE AUTHOR

...view details