ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:ایس ایس پی ٹریفک اننت ناگ:ایس ایس پی ٹریفک رورل رویندرا پال سنگھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں ڈرائیوروں کو نہیں بخشا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بغیر ہائی پرمشن نمبر پلیٹ کی گاڑیاں کا ضبط کیا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کے پی روڈ کے اکڑ علاقے میں آج ٹریفک مہم کی نگرانی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
ایس ایس پی ٹریفک رورل کے مطابق اننت ناگ کے پی روڈ پر گزشتہ کئی مہینوں سے سڑک کے مختلف حادثات رونما ہوئے، جن میں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کے لئے کافی حد تک لوگ خود بھی ذمہ دار ہے کیوں کہ اگر لوگ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں گے، تو حادثات کافی حد تک کم ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل بائیکوں، سیکوٹروں اور گاڑیوں کو کم عمر لڑکے چلاتے ہیں اور وہ یہ گاڑیوں بنا کسی ڈرائیونگ لائسنس کے چلانے ہے، جس کے سبب سڑک حادثات رونما ہوتے ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ کشمیر میں کئی گاڑیاں غیر قانونی طریقے سے چل رہی ہے،جس کے لئے ٹریفک پولیس اپنی کاروائیوں کو جاری رکھی ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا اس کارروائی میں کسی کو شخص کو نہیں بخشا جائے گا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔
مزید پڑھیں:ٹریفک کی بلال خلل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے اننت ناگ ٹریفک پولیس کی مہم شروع
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین عام لوگوں اور ٹرانسپورٹرز کی بہتری اور حفاظت کے لیے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں، تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے۔