بارہمولہ : ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلد ہی ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے وعدہ کے مطابق بتہ جلد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے کوئی سیاسی کوشش کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک این جی او کے زیر اہتمام ’رابطہ عوام‘ کے زیرعنوان منعقدہ پروگرام سے ایل جی منوج سنہا نے خطاب کیا، اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔