اسکول چلیں ہم:ایس ایس پی پلوامہ نے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے ساتھ انٹریکشن کی پلوامہ:وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آج 3 ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکول دوبارہ کھل گئے۔ محمکہ تعلیم کی ہدایت کے بعد آج یعنی 4 مارچ کو ضلع کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں معمول کے کلاس ورک دوبارہ شروع ہوگیا۔
اسکول کھلنے کے ساتھ ہی جہاں سکولوں میں رونق لوٹ آئی وہیں سڑکوں اور بازاروں میں بھی صبح کے وقت بچوں کے وردیوں میں نمودار ہونے سے رونق دو بالا ہوگئی۔آج وادی کشمیر کے تمام اسکولوں میں گہما گہمی نظر آئی جبکہ انتظامیہ بچوں کا استقبال کرنے کے لئے صبح سے ہی اسکولوں کو سجانے سنوارنے میں مشغول نظر آئے۔ اسکول عملہ نے کھلے دل کے ساتھ طلبہ کا استقبال کیا اور طلبہ میں چاکلیٹ تقسیم کیں۔
اس حوالے سے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو اپنے زندگی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی، تاکہ وہ ان کے حوصلہ بلند ہوں اور وہ بھی کامیابی کے میدان عبور کرسکے۔ اس موقع پر بچے بھی کافی خوش نظر آرہی تھی، انہوں نے بات کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیر میں اسکول دوبارہ کھل گئے
اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے بات کرتے ہوئے بچوں پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلم حاصل کریں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرسکے۔
وادی میں قریب تین مہینوں کی طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے ہیں۔وادی کے اسکولوں میں 21 فروری سے ہی تدریسی و غیر تدریسی عملہ حاضر ہوا کرتا تھا تاہم نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث بچوں کے لئے سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی جو یکم مارچ کے بجائے 4 مارچ کو کھل گئے۔