گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کی پولیس نے خیر سگالی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع گاندربل کے 68 طلباء کو 7 روز کے بھارت درشن کے لیے روانہ کیا۔ اس ٹور اہتمام کے لئے پولیس نے تمام بورڈ نگ اور قیام کی سہولیات، آنے جانے ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر تمام سہولیات انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی ایل گاندربل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی گاندربل وسیم قادری نے طلباء کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وہیں ایس ایس پی نے سیر پر جانے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت درشن ٹور کا مقصد بنیادی طور پر ضلع کے نوجوانوں کو اپنے ملک کی یکجہتی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور انہیں اس سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تاریخی مقامات اور عجائبات کا دورہ کر کے اپنے علم میں اضافہ کرنے کا موقع ہے۔