پلوامہ:حکومت جموں و کشمیر میں کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہتر کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہی حکومت نے جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیے ہیں تاکہ جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔
جموں وکشمیر سرکار کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سال 2021 میں تحصیل راجپورہ میں ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا تاکہ ضلع کے کھلاڑیوں کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ بنیادی ڈھانچہ تقریباً 4 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا اور تمام سہولیات دستیاب رکھے گئے ہیں لیکن یہاں کوچ کی کمی ہے۔
اس سلسلے میں مقامی کھلاڑی توفیق خان نے بتایا کہ حکومت نے ضلع پلوامہ کے کھلاڑیوں کے لیے ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے۔ تاکہ انھیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے لیکن بنیادی ضرورت کوچ کی ہے۔اس کی انڈور اسٹیڈیم میں کمی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور اسپورٹس کونسل سے اپیل کی کہ وہ انہیں کوچ فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔