اردو

urdu

این سی کی سینیئر خاتون امیدوار شمیم فردوس سے خاص ملاقات - JK Assembly Elections 2024

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 4:17 PM IST

Updated : Aug 31, 2024, 6:03 PM IST

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کشمیر کے نوجوان جو اس وقت مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ ان کی رہائی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں این سی کی سینیئر خاتون امیدوار شمیم فردوس سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے خاص گفتگو کی۔

Special Interview with NC's senior woman candidate Shamim Firdous
این سی کی سینیئر خاتون امیدوار شمیم فردوس سے خاص ملاقات (ETV Bharat Urdu)

سرینگر:سرینگر حبہ کدل اسمبلی حلقے کی نیشنل کانفرنس کی خاتون امیدوار شمیم فردوس نے کہا ہے کہ کشمیر کے نوجوان جو اس وقت مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ ان کی رہائی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو منشور این سی نے لوگوں کے سامنے رکھا اس کو زمینی سطح پر من و عن عملایا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار شمیم فردوس نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

این سی کی سینیئر خاتون امیدوار شمیم فردوس سے خاص ملاقات (Etv bharat)



انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو پھر سے غلام بنایا گیا ہے اور یہ غلامی یہاں کے لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ یہ ہماری لیے بدقسمتی ہے ہم ریاست میں نہیں بلکہ جموں وکشمیر یوٹی میں اسمبلی انتحابات لڑ رہے ہیں۔



شمیم فردوس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سابق ریاست میں حبہ کدل اسمبلی حلقے سے تین مرتبہ ایم ایل اے رہ چکی ہوں۔ ایسے میں اپنے علاقے کے لوگوں کی مشکلات و مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ حد بندی کے بعد حبہ کدل کے کئی علاقوں کو دوسرے حلقوں میں ضم کیا گیا اور کئی علاقوں کو اس نشست سے جوڑ دیا گیا۔ تاہم جس مقصد سے یہاں یہ کیا گیا ہے بی جے پی اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔


حبہ کدل اسمبلی حلقے میں مقابلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں این سی کے علاوہ کئی دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں جو کہ اس وقت اپنے طور پر لوگوں کو مائل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ لیکن یہاں کے لوگ اب بخوبی واقف ہیں اور ان کو غلط اور صحیح میں تمیز کرنا بہتر طور پر آتا ہے۔ میں بھی توقع رکھتی ہوں کہ حبہ کدل کے لوگ فرقہ پرست اور ان کی معاون جماعتوں کو اپنے ووٹ سے کرارا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امیدوار دعوے اور وعدے تو کرتے پھرتے ہیں لیکن ان کے دعوے لوگوں کو بہلانے میں کتنے مؤثر ثابت ہوں گے یہ تو 4 اکتوبر کو نتائج کے دن ہی معلوم ہوگا۔



انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان الائنس اور سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے این سی امیدوار نے کہا کہ یہ اتحاد نہ صرف دونوں جماعتوں بلکہ لوگوں کے مفاد میں بھی ہے۔ پارٹی قیادت نے اس الائنس کو بڑے غور وخوض اور کئی ادوار کی میٹینگوں کے بعد عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد جموں وکشمیر سے ہندو مسلم ایجنڈا چلانے جماعت کو دور رکھنا ہے اور کشمیریوں کے کھوئے ہوئے وقار کو واپس دلانا ہے۔



واضح رہے کہ حبہ کدل اسمبلی حلقہ سرینگر کے دیگر اسمبلی حلقوں سے ذرا مختلف ہے کیونکہ اس حلقے میں نوے کی دہائی سے قبل کشمیری پنڈت برادری کے لوگ اکثریت میں رہائش پذیر تھے۔ ایسے میں اس نشست پر ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کشمیری پنڈت امیدوار بھی میدان میں دکھائی دیتے ہیں۔



حبہ کدل اسمبلی سیٹ کے لیے اس وقت بی جے پی کے اشوک بھٹ، لوک جن شکتی پارٹی کے سنجے صراف کے علاوہ پی ڈی پی کے عارف لائیگرو اور نیشنل کانفرنس کی خاتون امیدوار شمیم فروس میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جانئے نیشنل کانفرنس کے منشور میں کیا کیا وعدے کئے گئے ہیں - NC Election Manifesto

Last Updated : Aug 31, 2024, 6:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details