بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے دو او جی ڈبلو کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دو او کی ڈبلو ، اخلاق امتیاز شیخ ولد امتیاز احمد شیخ ساکن واٹرگام، رفیع آباد اور عرفان فاروق زرگر ولد فاروق احمد زرگر ساکن سون سدنار، رفیع آباد کے خلاف پولیس نے پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ منتقل کیا گیا۔