اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نشہ مکت بھارت ابھیاں کے تحت پلوامہ میں بیداری پروگرام منعقد - نشہ مکت بھارت ابھیاں

Drug Abuse Awareness آٸی ٹی آٸی کالج پلوامہ میں محکمہ سماجی و بہبود نے نشہ مکت بھارت ابھیاں کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں منشیات کے مضر اثرات اور اس سے نمٹنے کے لیے تدابیر کے حوالے سے طلبہ و شرکاء میں آگاہی دی گئی۔

نشہ مکت بھارت ابھیاں کے تحت پلوامہ میں بیداری پروگرام منعقد
نشہ مکت بھارت ابھیاں کے تحت پلوامہ میں بیداری پروگرام منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 5:23 PM IST

نشہ مکت بھارت ابھیاں کے تحت پلوامہ میں بیداری پروگرام منعقد

پلوامہ:منشیات کے استعمال سے نمٹنے کی ایک فعال کوشش میں پلوامہ میں سماجی بہبود کے محکمے نے آئی آئی ٹی کالج میں منگل کے روز ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں سماجی بہبود افسر اظہر آمین متعدد عہدیدار معزز شہریوں اور طلبہ کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد شریک لوگوں کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے خلاف آگاہی دینا تھا، تاکہ وہ منشیات جیسے بدعت سے بچ سکے اور ایک صحت مند قوم قائم کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سماجی بہبود کے افسر نے منشیات کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت سے متاثرہ افراد کو مدد، وسائل اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے محکمہ پیش پیش رہتا ہے۔

پروگرام کے دوران دوسرے ماہرین نے روشنی ڈالتے ہوئے منشیات کے استعمال کی لعنت سے جامع طور پر نمٹنے کے حکومتی عزم کو مزید واضح کیا۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ، جنوری میں 39 منشیات فروش گرفتار

شرکاء نے محکمہ سماجی بہبود کے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے لوگوں میں بیداری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج میں منشیات کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے صرف پولیس یا سرکاری ادارے کی کارروائی اہم نہیں ہے، بلکہ اس میں سماج کے ہر فرد کو اپنا رول ادا کرنا پڑے گا، تب ہی اس بدعت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details