ترال:مذہبی اسکالر محمد اقبال ریگو نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے جس طرح سے تعمیر و ترقی کا ریکارڈ قائم کیا ہے ہمیں اس کا اعتراف ہے لیکن بدقسمتی سے ترال میں عوامی نوعیت کے اہم پروجیکٹس جیسے کہ خانقاہ فیض پناہ ترال اور منی سیکریٹریٹ ترال برسوں سے نامکمل ہے ۔اس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں اب مایوسی پھیل گئی ہے۔ اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ جملہ ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں
ترال علاقے میں بجلی، فیس میں اضافہ اور بجلی کی ابتری پر بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ علاقے میں بجلی کی صورت حال پریشان کن امر بن گیا ہے ۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ بجلی فیس کی شرحوں میں یہاں بے ضابطگیوں کی اطلاعات بھی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے ۔