اننت ناگ:سابق سماجی کارکن اور سیاسی رہنما عمران امین شاہ نے آج اننت ناگ میں ایک پروگرام کے دوران نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
عمر عبداللہ نے عمر شاہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نے اس وقت پی ڈی پی سے اس وقت کنارہ کشی اختیار کی جب وہ پارٹی اقتدار میں تھی انہوں نے کہا کہ شاہ نے زمینی سطح پر رہ کر غریب عوام کے ساتھ کام کیا ہے ۔یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور آنے۔ اس موقعے پر عمران امین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت ساری سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی تھی مگر مجھے نیشنل کانفرنس میں ایک امید کی کرن نظر آئی ۔