اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 3:20 PM IST

Updated : Feb 27, 2024, 4:12 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی

Snowfall prediction in Kashmir محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق دوران شب وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

Etv Bharatکشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی
کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی

جموں:جموں و کشمیر میں ایک بار پھر مغربی ہواؤں کے سرگرم ہونے کی وجہ سے 3 مارچ تک جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں برفباری و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران میدانی علاقی میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برفباری و بارشیں ہوسکتی ہے۔

کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی

وہیں محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں اس دوران زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔


محکمے کی طرف سے جاری ایڈائزری میں کہا گیا ہے: 'جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں 29 فروری کی شام سے مغربی ہوا کی ایک لہر داخل ہونے والی ہے جس کے زیر اثر جموں و کشمیر میں 29 فروری کی شام یا یکم مارچ کی صبح سے 3 مارچ کی دو پہر تک وسیع پیمانے پر درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کا زیادہ اثر 2 مارچ کو رہے گا'۔

کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی


ایڈوائزری کے مطابق اس دوران صوبہ جموں کے پیر پنجال رینج میں بھاری برف باری یا بارشیں ہوں گی جبکہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، پہلگام ، کولگام، سنتھن پاس، پیر کی گلی، سونہ مرگ – زوجیلا، بانڈی پورہ – راز دان پاس، گلمرگ اور کپوارہ – سچنہ پاس پر بھاری برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔


محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے اور سری نگر – جموں قومی شاہراہ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں نیز وادی میں مٹی کے تودے، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام طرح کے آپریشنز بند رکھیں۔

دریں اثنا وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:انتیس فروری سے جموں وکشمیر میں برف وباراں کا امکان: ڈاکٹر مختار




گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Feb 27, 2024, 4:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details