اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کی 90 فیصد سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، ٹریفک بحال - SNOW CLEARED FROM ROADS IN PULWAMA

پلوامہ میں مختلف محکموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ضلع کی تقریباً 90 فیصد سڑکوں سے برف ہٹائی گئی اور ٹریفک کو بحال کیا گیا۔

پلوامہ کی 90 فیصد سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، ٹریفک بحال
پلوامہ کی 90 فیصد سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، ٹریفک بحال (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2024, 7:43 PM IST

پلوامہ : ضلع میں محکمہ مکینیکل اینڈ ہاسپٹل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پلوامہ، محکمہ آر اینڈ بی پلوامہ، پی ایم جی ایس وائی ڈیپارٹمنٹ پلوامہ، میونسپل کونسل پلوامہ نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ضلع کی 90 فیصدی سڑکوں کو بحال کیا ہے جبکہ قصبہ پلوامہ کے اندرونی سڑکوں سے برف اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ عام لوگوں کی نقل و حرکت ممکن ہوسکے ہیں۔ ضلع میں تقریباً 1900 کلومیٹر کا سڑکوں کا نیٹ ورک ہے ۔متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ پلوامہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی مجموعی نگرانی میں ضلع کی اندرونی اور اہم رابطے کی سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے دن رات کوشاں تھے تاکہ ضلع کے لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

پلوامہ کی 90 فیصد سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، ٹریفک بحال (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:سرد موسم، دل کے دورے کی بن سکتا ہے وجہ، جی ایم سی سری نگر نے جاری کی ایڈوائزری - GMC SRINAGAR ADVISORY


ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل پلوامہ ولی محمد وانی نے بتایا کہ ضلع کی اندرونی اور دیگر اہم رابطے سڑکوں کا تقریباً 90 بحال کیا جاچکا ہے اور بقیہ حصہ کو آج شام تک صاف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ضلع میں سڑکوں کے رابطے کو بحال کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے اور ضلع کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وہی فیاض احمد وانی نائب صدر ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کا کردار قابل تعریف ہے کیونکہ انہوں نے ضلع کے لوگوں کو سڑکوں کے رابطے، طبی سہولیات کی دستیابی، بجلی کی دستیابی اور دیگر ضروری معاملات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details