پونچھ اور راجوری اضلاع کو کشمیر سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ مکینیکل انجینئرنگ ونگ کی طرف سے بنیادی طور پر جاری ہے۔ برف ہٹانے کے کام کو تیزی سے انجام دینے کے لیے محکمہ کی جانب سے بڑی تعداد میں جدید مشینیں تعینات کی گئی ہیں، تاکہ مغل روڈ سے برف کو جلد ہٹا کر ٹریفک کے لئے بحال کیا جاسکے۔
پیر کی رات دیر تک اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ورکز ڈیپارٹمنٹ مکینیکل ونگ محمد طارق خان کی قیادت میں مشینیں سڑک سے برف صاف کرتے ہوئے ضلع کی طرف سے 38 کلومیٹر تک پہنچ گئیں۔ اب پیر کی گلی تک 8 کلومیٹر کا رقبہ رہ گیا ہے۔ جہاں سے برف ہٹانی باقی ہے۔محمد طارق خان کا کہنا ہے کہ مغل روڈ کا جو علاقہ اب رہ گیا ہے وہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔