اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونمرگ سڑک کے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا - برفانی تودا گرآیا

snowfall in Kashmir کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ گلمرگ، سونہ مرگ سمیت گریز کے علاقوں میں2 سے ڈھائی فٹ تازہ برفباری ہوئی ہے۔

snow-avalanche-hits-sonmarg-hing-no-causality-reported
Etv Bharatمرگ سڑک کے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 8:20 PM IST

سونمرگ سڑک کے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا

گاندربل(جموں و کشمیر): وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری رہا،جس کے باعث شدید ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ سونہ مرگ میں ایک سے دو فٹ تک تازہ برف جمع ہوئی۔ اس دوران سونمرگ سڑک کے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گر آیا۔

برفانی تودے کی زد میں کوئی نقصان نہیں ہوا ،تاہم برفانی تودے نے سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ برفانی تودا ہٹانے کے لیے بیکن نے مشینری اور مزدوروں کو کام پر لگایا ہے، تاکہ سڑک کو قابل آمدورفت بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: چٹانیں کھسکنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک درماندہ


واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی ایڈائزری جاری کی تھی۔ایڈوائزری کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے اور سرینگر – جموں قومی شاہراہ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں نیز وادی میں مٹی کے تودے، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details