پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ بلدیات نے ضلع میں ایک سلاٹر ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے لئے 2 کروڑروپے مختص رکھے گئے تھے تاہم ٹینڈرنگ کے بعد اس سلاٹر ہاؤس کو تقریبا 1.50کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
تقریباً 1.50 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا سلاٹر ہاؤس تشنہ تکمیل - slaughter house in pulwama - SLAUGHTER HOUSE IN PULWAMA
پلوامہ میں محمکہ بلدیات نے ضلع میں ایک سلاٹر ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے 2 کروڑروپے مختص رکھے گئے تھے تاہم ٹینڈرنگ کے بعد اس سلاٹر ہاؤس کو تقریبا 1.50کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانا تھا۔ اگرچہ سلاٹر ہاؤس پر کام شروع کیا گیا تھا اور اس پر کام شدومد سے شروع کیا گیا تھا . تقریبا 50 لاکھ روپے ابھی تک اس کے کام پر صرف کیے جا چکے ہیں تاہم گزشتہ کئی سالوں سے اس پر کام بند ہے۔
Published : Jul 30, 2024, 2:21 PM IST
اس سلسلے میں پلوامہ سماجی کارکن مزمل منظور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے سلاٹر ہاؤس کا افتتاح کیا اور اس میں کچھ کام بھی کیا گیا لیکن پھر التوا میں چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا اس سلاٹر ہاؤس کا مقصد تھا کہ عوام کو تک بہترین اور تازہ گوشت پہنچایا جاسکے جو وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس کے تعمیر میں تاخیر ہونے سے عوام پریشان ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اعضاء عطیہ کیمپ کا انعقاد
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کو یقینی بنائی تاکہ ضلع پلوامہ کے لوگوں اس سے مستفید ہوں۔اس سلسلے میں محمکہ بلدیات کے ضلع افسر پلوامہ علی محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلاٹر ہاؤس تعمیر کرنے پر کچھ اعترازات اٹھائے گئے تھے جن کو اب دور کیا گیا ہے اب اب اس پر دوبارہ ٹینڈر ہوگا جس کے بعد اس پر دوبارہ کام شروع ہوگا۔