گلمرگ (کوثر عرفات): جموں و کشمیر کی گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اس وقت بہار ہے کیونکہ اچھی خاصی برف ہونے سے اسکیئنگ اور سنو بورڈنگ شروع ہو چکی ہے اور یہاں اس وقت منفرد اور قابل دید نظارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں اس وقت کافی چہل پہل ہے اور جو بھی سیاح اس وقت وہاں موجود ہیں، وہ کافی خوش ہیں۔ سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک افسر مزید کہا کہ یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں سیاحوں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کافی خوش ہیں اور ہم کو امید ہے کہ آنے والے وقت میں اور زیادہ برفباری ہوگی اور ہم اور زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔