اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پسندوں کا خاکہ جاری، جانکاری دینے والے کو 5 لاکھ کا انعام - Sketch of militants - SKETCH OF MILITANTS

ڈوڈہ پولیس نے تین عسکریت پسندوں کا خاکہ جاری کرتے ہوئے عوام سے ان کے بارے میں کسی بھی طرح کی جانکاری کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے خبر دینے والے کی شناخت کو راز رکھے جانے اور اسے پانچ لاکھ روپے کا انعام دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ا
عسکریت پسندوں کا خاکہ (Sketch: JK Police)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 2:02 PM IST

جموں:جموں کشمیر پولیس نے ڈوڈہ ضلع کے جنگلاتی علاقہ اور اُرار باگی دیسہ کے بالائی علاقوں میں عسکری حملوں میں ملوث افراد کے خاکے (Sketch) جاری کیے ہیں۔ پولیس نے ان افراد کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے والے کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے ہیں اور پولیس نے خبر دینے والے کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھے جانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ خطبہ چناب کے ڈوڈہ، جسے سال 2005 میں ’’دہشت گردی سے پاک‘‘ ضلع قرار دیا گیا تھا، میں 12 جون سے کئی عسکری کارروائیاں ہوئیں جن میں سیکورٹی اہلکاروں کو جانی نقصان سے بھی جوجھنا پڑا۔ ضلع کے چٹرجیلا پاس پر ایک عسکری حملہ حملے میں چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ وہیں متعدد مقامات پر مسلح افراد کی نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے آغاز سے ہی صوبہ جموں میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صوبہ کے چھ اضلاع میں تقریبا ایک درجن عسکری حملے ہوئے جن میں 11 سیکورٹی اہلکاروں، ایک ولیج ڈیفنس گارڈ اور پانچ عسکریت پسندوں سمیت کل 27 افراد مارے گئے۔ مرنے والوں میں سات یاتری بھی شامل ہیں جو 9 جون کو ریاسی ضلع کے شیو کھوڑی مندر سے واپس آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ حملہ، جموں میں پاکستان مخالف مظاہرے - Protests in Jammu

ABOUT THE AUTHOR

...view details