رامبن:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی تحصیل پوگل پراستان کی اکھڑ ہال مارکیٹ میں گزشتہ رات اگ کی ہولناک واردات میں چھ دکانیں اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق رامبن کے اکھرل بازار میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔معلوم ہوا ہے کہ نصف درجن کے قریب فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں اور دو مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حادثہ کی خبر ملتے ہی تحصیلدار اکھڑ ہال اور تھانہ پولیس انچارج رامسو مواقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم میں لگ گئے تھے۔مقامی لوگ پولیس فوجی جوانوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے عملہ کے ساتھ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔