جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈونگا علاقے میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز راجوری کے ڈونگا کاکورا کے نزدیک ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب مسافر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔