اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں تیندوے کے حملے میں چھ افراد زخمی - Six Injured In Leopard Attack

Six Injured In Leopard Attack In Budgam بڈگام میں رواں سال تیندوؤں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ طور پر نصراللہ پور میں تیندوے کے حملہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:06 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں منگل کو ایک تیندوے نے حملہ کر کے چھ لوگوں کو زخمی کر دیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تیندوے نے نصراللہ پورہ میں چھ افراد پر حملہ کر کے زخمی کردیا جب وہ زرعی کام کر رہے تھے۔ تیندوے کے حملے کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دانش احمد ملک سمیت دیگر کو مزید علاج و معالجہ کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کردیا۔

ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے زخمیوں کی شناخت عبدالغفار راتھر عمر 70 سال ولد عبدالصمد راتھر، عادل شفیع میر عمر 25 سال ولد محمد شفیع میر، جہانگیر احمد میر عمر 27 سال ولد محمد شفیع میر، وقار رشید ڈار عمر 21 سال ولد عبدالرشید ڈار اور سہیل احمد مگلو عمر 18 سال ولد بشیر احمد مگلو جو کہ تمام رہائشی نصراللہ پورہ بڈگام کے ہیں۔ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تیندوا بھی مارا گیا اور اسے بھی موقع سے لے جایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں رواں سال میں تیندووں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ دو بچے ان حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details