سری نگر (جموں و کشمیر): لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیکر کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں آنے والے مہینوں میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات پہلے سے کافی بہتر ہوئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کے حالات مذید سازگار ہونگے۔
ایل جی منوج سنہا یہاں سری نگر میں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔" انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے لیے جو بجٹ مختص کیا گیا ہے وہ اچھا ہے مگر اس بجٹ کے لئے یہاں کا ماحول سازگار ہونا ضروری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہاں کی عوام نے امن کے دشمن عناصر کو شکست دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے۔