سرینگر:جموں کشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کو 18 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ ایس آئی اے کے مطابق یہ چھاپے سرینگر کے چھانہ پورہ، رام باغ اور دیگر مقامات پر پلیسمنٹ ایجنسیز Placement Agenciesکے دفاتر اور ان کے مالکان کے خلاف ڈالے جا رہے ہیں۔
ایس آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں یکم فروری 2024 کو ایس آئی اے سرینگر کے دفتر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور کورٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے آج چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے ان پلیسمنٹ ایجنسیز کے خلاف ڈالے جا رہے ہیں جنہوں نے کشمیری طلبا کو پاکستان طبی و انجینئرنگ ڈگریاں حاصل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔