جموں: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جموں نے ایک پیپر لیک کیس کے سلسلے میں بینک بیلنس کی صورت میں قریب ایک کروڑ روپیے کی منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ایس آئی پیپر لیک کیس: ای ڈی نے جموں میں منقولہ جائیداریں منسلک کی - SI Paper Leak Case
SI Paper Leak Case JK انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے جموں و کشمیر کے سب انسپکٹر پیپر لیک معاملے میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔اس کی جانکاری ای ڈی نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر دی ہے۔
Published : Apr 6, 2024, 4:55 PM IST
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ نے سال 2022 میں جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا، جس میں 7200 امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ میں کامیاب قرار دیا گیا جس پر کئی امیدواروں نے سوال اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
سینکڑوں امیدواروں اور سماجی کارکنان نے الزام عائد کیا تھا کہ ’’ان نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔‘‘ سب انسپکٹر بھرتیوں میں دھاندلی کے پیش نظر تحقیقات کا حکام جاری کیا گیا،جس میں یہ بات سامنے آئے کہ امتحانی پرچے پہلے ہی لیک کیے گئے تھے۔ مختلف ایجنسیز نے اس ضمن میں جموں و کشمیر کے طول ارض میں چھاپے مارے اور کئی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)