اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

درجنوں نوجوان پی ڈی پی میں شامل - ضلع پلوامہ

Several Youth Join PDP ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ کے صدر وحید الرحمان پارہ کی موجودگی درجنوں نوجوانوں نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر مقامی نوجوانوں نے اگلے لوک سبھا انتخابات میں پی ڈی پی کی جیت کا دعویٰ کیا۔

درجنوں نوجوان پی ڈی پی میں شامل ہوگئے
درجنوں نوجوان پی ڈی پی میں شامل ہوگئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 8:38 PM IST

درجنوں نوجوان پی ڈی پی میں شامل

پلوامہ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج پارٹی ضلع دفتر پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمن پارہ کی قیادت میں یوتھ آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔پارٹی دفتر پلوامہ میں پروگرام کے دوران پی ڈی پی یوتھ صدر کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر ممبران بھی موجود تھے۔

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں نوجوان نوجوانوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور اپنے علاقوں سے متعلق اپنی شکایات اور مطالبات پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پارا کے سامنے رکھے۔

پروگرام کے دوران درجنوں نوجوانوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پی ڈی پی یوتھ صدر نے تمام نئے شامل ہونے والوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا اور کہا کہ نوجوان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کے جموں دورے پر محبوبہ خاموش کیوں؟

وحید الرحمان پارا نے کہا کہ وادی کے لوگ اب جمہوری راستہ کا انتخاب کر رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں جمہوریت کو بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جمہوریت کی بحالی کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادی کے نوجوان پارٹی کے ایجنڈے پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے وہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details