بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی حادثہ کی شکار ہو گئی جس میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں سے لدی ایک گاڑی ضلع کے کھائیگام علاقے میں پہنچتے ہی گاڑی سڑک سے لڑھک کر حادثہ کی شکار ہو گئی اور اس کے نتیجے میں کئی سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’ حادثہ میں زخمی ہوئے سبھی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور ان کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔‘‘