اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی کی قرارداد سے بھاجپا حواس باختہ: ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی

ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے دفعہ 370کی قراردار پر پی ڈی پی، بی جے پی کی تنقید کو بے جا قرار دیا۔

ا
ممبر پارلیمنٹ، آغا سید روح اللہ مہدی (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 7:00 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) :نیشنل کانفرنس (این سی) کے سرکردہ لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سرینگر آغا سید روح اللہ مہدی نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دورے کے دوران کہا: ’’نیشنل کانفرنس، مرکز کی جانب سے غصب شدہ اختیارات اور حقوق کی واپسی کے لیے وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ایم پی نے ترال کانسچونسی کے این سی کے انچارج ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی رہایش گاہ پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کیا ترال علاقے کا دورہ (ETV Bharat)

گزشتہ روز اسمبلی میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق حکمران جماعت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد، اور اس پر بی جے پی کی جانب سے کیے گئے ہنگامہ کو بھاجپا کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا: ’’اسمبلی میں این سی کی قرار داد پاس کرنے پر بھاجپا لیڈران بوکھلاہٹ کے شکار ہو گئے ہیں اور اس لیے وہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے رہے ہیں حالانکہ جو کچھ بی جے پی نے پانچ اگست 2019 کو کیا، وہ غیر قانونی ہے۔‘‘

دفعہ 370 کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر پی ڈی پی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر پر آغا روح اللہ نے بتا یا کہ ’’پی ڈی پی عوام میں کنفیوژن پیدا کر کے اپنے گناہوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ اس پارٹی نے اقتدار کی خاطر عوامی مینڈیٹ کا سودا کیا ہے جس کا جواب عوام نے اسمبلی انتخابات میں ان کو دے دیا۔‘‘

اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ترال علاقے کی جامع ترقی خاص کر کھریو - وہاب صاحب سڑک، بٹ نور - پہلگام سڑک، منی سیکریٹریٹ اور اسپتال کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ جس پر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ علاقے کے سبھی مطالبات کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرکے ان پر فوری طور عملدرآمد کی بھی سفارش کریں گے۔ ورکرز کنونشن کے دوران پارٹی کے دیگر لیڈران بشمول محمد اشرف بٹ، جی ایم کانٹرو اور عبدالسلام ملک بھی موجود تھے۔ دریں اثناء، آغا روح اللہ نے ممبر اسمبلی رفیق احمد نایک کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر اسمبلی میں بی جے پی ارکان زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details