اونتی پورہ:سیمنار میں کئی دانشوروں اور پروفیسروں کے علاوہ طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منطقی ریسرچ سینٹر اونتی پورہ کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد وانی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔سیمنار کے دوران دہلی سے آئے ہوئے علامہ صادق حسین،بابا غلام شاہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کوثر جعفری، کلسٹر یونیورسٹی کی سابق پروفیسر ڈاکٹر نصرینہ ملک اور دیگر معزز شخصیات نے موضوع کی مناسبت سے مقالات پیش کیے اور یہ بات زور دیکر کہی کہ اس دور میں بھی حسینی فلسفہ ہی دنیا میں ترقی اور امن کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ تاریخ اسلام لاتعداد عظیم شہادتوں سے لبریز ہے لیکن جس قدر شہرت، قبول عام اور ہمہ گیر تذکرہ شہادت اما م حسینؑ کو نصیب ہوا۔ اس کی مثال نہیں ملتی۔ ساڑھے تیرہ سو سال گزرجانے کے باوجود شہادت امام حسینؑ کا ذکر زندہ و تابندہ ہے ۔یہاں تک کہ حسینیت ہر طبقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے جبکہ یزیدی فلسفہ کو اہل حق کبھی نہیں اپنا سکتے ہیں۔