سیگریگیشن شیڈ اور کوڑا دان جانوروں کے لئے پناہ گاہ بڈگام:سیگرضلع بڈگام میں شیگریشن شیڈ ان دنوں مقامی باشندوں کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب جانوروں اور منشیات کی عادی افراد کے لئے سیگریشن شیڈ محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ محکمہ دہی ترقی نے جس کام کے لئے سیگریگیشن شیڈز بنائے تھے یہاں اس کے بریکس کام کئے جاتے ہیں۔علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوڑا دان بنائے گئے تھے لیکن چاروں طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے۔ سیگریشن شیڈ اور کوڑا دان کی وجہ سے مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے گاؤں دیہات میں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آتا تھا جب سے سیگریگیشن شیڈز قائم کئے گئے ہیں، اس وقت سے پورے علاقے میں کوڑا کرکٹ کا انبار ہے۔ اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ انتظامیہ کو اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:Segregation Plant In Ganderbal گاندربل میں تین سالوں سے سیگریگیشن پلانٹ بند
ای ٹی وی نے جب بی ڈی بیروہ سے اس ضمن میں رابطہ کیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس پر جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھائیں گے۔ مختلف علاقوں سے بھی اس طرح کی شکایات موصول ہو رہیں ہیں۔