جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال اطمینان بخش: پولیس سربراہ اونتی پورہ (پلوامہ):جموں وکشمیر میں اس وقت سکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے، تاہم امن دشمن عناصر ابھی اس تاک میں ہے کہ یہاں ماحول کو خراب کیا جا جسکے، جس سے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمون و کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے آج اونتی پورہ میں منعقدہ عوامی دربار کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی پی آر آر سوئن نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود بھی سکیورٹی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سےعسکریت پسند دراندازی کے ذریعے اس طرف آکر حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ہمیں پورا یقین ہے کہ جس طرح سے حالات بدل رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب عام شہری عسکریت پسندوں کو دھر دبوچ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سپرد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں آج پہلا عوامی دربار منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اپنے مسائل ابھارے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سارے مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کئے اور جو پیچیدہ مسائل ہیں انہیں قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔ڈی جی پی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے پولیس محکمہ چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔
جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ حالات پوری طرح سے کنٹرول میں ہے۔جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں کافی بہتری واقع ہوئی ہے اور یہ سب کے سامنے عیاں ہے۔ڈی جی پی آر آر سوین نے بتایا کہ چند غیر ملکی عسکریت پسند یہاں کے امن کو بگاڑنا چاہتے ہیں، لیکن جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجینساں متحرک ہیں اور ان کے عزام کو خاک میں ملایا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں ہر طرف امن ہے اور اب سماج دشمن عناصر یہاں کی اجتماعی سوچ کو یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:منشیات کے خلاف جنگ میں عوامی ساتھ ناگزیر: پولیس سربراہ
پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ عسکریت پسندی کا مسئلہ باہر سے یہاں پر آرہا ہے جبکہ جموں وکشمیر لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عسکریت پسند چوری چھپے یہاں آکر ہمارے ساتھ لڑتا ہے، یہ چیلنج راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کسی حد تک موجود ہیں۔ان کے مطابق دھیرے دھیرے ماحول بدل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب عام شہری دہشت گردوں کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن ڈھنگ سے منعقد کرانے کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گیے ہیں۔