پلوامہ: سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پلوامہ پی ڈی نیتیا نے آج ڈولفن انٹرنیشنل اسکول میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور بچوں کو کھیلوں کے منسلک کرنے اور فروغ دینے کے لیے نو تعمیر شدہ باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کیا۔ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے بعد ازاں اسکول کے زیر اہتمام جشن عید کی تقریبات کے پروگرام میں شرکت کی اور اسکول کے طلباء سے بات چیت کی۔
پی ڈی نیتیا نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ضلع کے اسکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کو اس ماڈل پر عمل کرنا چاہیے جہاں تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیاں ساتھ ساتھ چلنی چاہئیں۔