جموں: ایک اہم پیش رفت میں سیکورٹی فورسز نے پیر کو جموں کے راجوری ضلع میں واقع نوشہرہ کے ایک سرحدی گاؤں میں منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں خفیہ جانکاری کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ایک خفیہ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 5.5 کلو گرام مشتبہ منشیات برآمد کی گئی۔
گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت سباش چندر (36) ولد پشوری لال ساکن کنیٹی گاؤں اور ساجن کمار (25) ولد اوم پرکاش ساکن شیر گاؤں کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ "یہ آپریشن سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمارے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جو خطے کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا اعلان جنگ، عوام کی جانب سے سراہنا