اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ پٹن میں عسکریت پسند معاون گرفتار: پولیس - لشکر طیبہ معاون

Militant Associate Arrested سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ پٹن علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

security-forces-arrest-let-militant-associate-in-baramulla
بارہمولہ پٹن میں عسکریت پسند معاون گرفتار: پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 9:41 PM IST

بارہمولہ:جموں و کشمیر پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران کلعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے گولہ بارود سمیت اشتعال انگیز مواد برآمد کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ کے پٹں علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی ایک مخصوص اطلاع پر بارہمولہ پولیس، ایس ایس بی 2 بٹالین ، فوج کی 29 آر آر نے چنار کراسنگ پٹن پر ایک مشترکہ ناکہ قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناکہ چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا ،جونہی مشکوک شخص نے پولیس پارٹی اور سکیورٹی فورسز کو دیکھا، تو اس سے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی فروسز نے بڑی تدابیر سے اُسے پکڑ لیا۔مذکوہ شخص کی شناخت معراج الدین بٹ ولد منظور احمد بٹ ساکن منڈیاری پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔دوران تلاشی کے ان کے قبضے سے 1 زندہ دستی بم برآمد کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں پی ایس پٹن میں مذکوہ شکص کے خلاف سیکشن یو اے (پی) اور آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کولگام میں لشکر ماڈیول کا پردہ فاش، چار عسکریت پسند معاونین گرفتار: پولیس

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details