اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوڈل آفیسر شاہد اقبال چودھری نے دیر رات بالتل میں واقع بیس کیمپ کا دورہ کیا - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

دہی ترقیاتی محکمہ کے سیکریٹری (آر ڈی ڈی) اور امرناتھ یاترا کے نوڈل آفیسر شاہد اقبال چودھری نے دیر رات بالتل میں واقع بیس کیمپ کا دورہ کیا اور یاترا کے حوالے سے تمام تیاریوں کا جائزہ کیا۔

نوڈل آفیسر شاہد اقبال چودھری نے دیر رات بالتل میں واقع بیس کیمپ کا دورہ کیا
نوڈل آفیسر شاہد اقبال چودھری نے دیر رات بالتل میں واقع بیس کیمپ کا دورہ کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 2:19 PM IST

نوڈل آفیسر شاہد اقبال چودھری نے دیر رات بالتل میں واقع بیس کیمپ کا دورہ کیا (etv bharat)

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان شری امرناتھ یاترا جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

سی درمیان دہی ترقیاتی محکمہ کے سیکریٹری(آر ڈی ڈی) اور امرناتھ یاترا کے نوڈل آفیسر شاہد اقبال چودھری نے دورہ بالتل بیس کیمپ کے دوران وہاں موجود ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اور یاتروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

مزید برآں انہوں نے بالتل کے بیس کیمپ میں نمائش "ویسٹ ٹو ونڈر" کا بھی دورہ کیا جس کا انتظام اربن اینوائیرو ویسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کمپنی کر رہی ہے۔ ڈاکٹر چودھری نے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور بالتل محور پر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں اس طرح کی سہولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا ایک روز بعد بحال

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ کچرے کے انتظام کے چیلنجز سے نمٹنے میں انتظامیہ کے فعال نقطہ نظر اور صاف ستھرے اور سرسبز جموں و کشمیر کو فروغ دینے کے لیے جاری کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس دوران انہوں نے مقامی عہدیداروں، خدمات فراہم کرنے والوں اور اسٹیک ہولڈرز نے ڈاکٹر چودھری کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details