ترال: جنوبی کشمیر میں ترال کے مونگہامہ علاقے میں فوج کی جانب سے اس وقت سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جب سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی۔
جس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکوریٹی فورسس نے سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی اور علاقہ میں فورسس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔