اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں پانچویں روز بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ میں 10 اگست کو سرچ آپریشن کے دوران جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے اچانک سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی جس میں فوج کے تین جوان سمیت دو عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم بعد میں علاج و معالجہ کے دوران دو فوجی جوان اور ایک عام شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کی شناخت حوالدار دیپک کمار یادو اور لانس نائک پراوین شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ فوج کے اعلی افسران سمیت ایل جی منوج سنہا نے انہیں زبردست خراج پیش کیا۔
10 اگست کو سرچ آپریشن کے ابتدائی مرحلہ میں گھنے جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی پر اچانک فائرنگ کی تھی، کچھ دیر تک دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم بعد میں فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تھا اور عسکریت پسند گھنے جنگل میں فرار ہوگئے۔ اگرچہ سرچ آپریشن گزشتہ چار روز سے جاری ہے تاہم ابھی تک سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں پھر سے آمنا سامنا نہیں ہوا۔
اہلن گڈول کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے فوج کی مزید نفری بلائی گئی ہے، عسکریت پسندوں کی نقل و حمل کا مشاہدہ کرنے کے کئے جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا اور وسیع تر جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن میں فوج کے 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس مشترکہ طور کام کر رہے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے ایک بیان میں کہا کہ اہلن گڈول کے جنگلات میں تین سے چار عسکریت پسند موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے دوران جو عام شہری زد میں آگئے تھے، اس کی جانچ چل رہی ہے اور پتہ لگایا جا رہا یے کہ اس جگہ پر عام شہری کیا کر رہے تھے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ: کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پانچویں روز میں داخل - Search Operation in Kokernag - SEARCH OPERATION IN KOKERNAG
کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں پانچویں روز بھی سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم سکیورٹی فورسز اب تک عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے میں ناکام رہی ہیں۔
Published : Aug 14, 2024, 10:31 AM IST
یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کی دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر سرحد پر فورسز کی تعیناتی میں اضافہ - Anti infiltration Grid
واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ میں گزشتہ برس 13 ستمبر کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں سات روزہ تک مسلح جھڑپ جاری رہی تھی ،جس میں فوج کے، کمانڈنگ افسر، میجر اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ،جبکہ دو مقامی عسکریت کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔