ترال ہسپتال روڈ پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے پریشان عوام (etv bharat) ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے کے ضلع پلوامہ کے ترال میں سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ سے پیدل چلنے والے مسافروں کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم متعلقہ حکام ہاتھوں ہر ہاتھ دھرے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال ٹاون میں راہگیروں کا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ خاص کر ترال بالا میں ہسپتال کو جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام رہنے سے بیماروں کو زبردست کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علی محمد نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ ہسپتال کو جانے والے راستے پر دونوں اطراف سے گاڑیاں کھڑی ہوتی ہے۔ انسان پیدل چل نہیں سکتا گاڑی کی بات ہی نہیں ہے۔
عبدالغنی نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ ہسپتال کو جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دونوں طرف گاڑیاں کھڑی رہتی ہے اس سے ایمبولینس کو آنے جانے میں پریشانی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں غیرقانونی پارکنگ کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم
تاہم میونسپل کمیٹی ترال کے ایک عہدیدار عبدالسلام نے بتایا کہ ترال میں میونسپلٹی نے دو مقامات پر پارکنگ کی سہولیات میسر رکھی ہیں لیکن بدقسمتی سے مقامی باشندوں ، دکاندار یا ملازمین سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرتے ہیں جو سماجی اور اخلاقی طور بھی جایز نہیں ہے۔ہم نے مقامی باشندوں سے پارکنگ کے استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔پارکنگ کے صحیح استتمال سے پریشانیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔