سرینگر:مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے شب معراج النبیﷺ کی نورانی رات کے موقع پر اہل اسلام کو بالعموم اور مسلمانان کشمیر کو بالخصوص پُرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اس مقدس موقع پر ائمہ مساجد، خطیب حضرات، علماء کرام، مبلغین کرام اور واعظین سے مخاطب ہوکر کہا کہ اس وقت مسلکی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لہٰذا ملت کے اتحاد و اتفاق پر اپنی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ آپسی اتفاق و احترام کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ مساجد اور علماء اکرام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے وعظ و تبلیغ میں قرآن و سنت کی روشنی میں اخلاقی تعلیم پر زور دیں تاکہ ملت میں پنپ رہیں برائیوں اور بدعت پر قابو پایا جا سکے۔ ایسے میں تمام علماء کرام کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ سماج میں موجود بے راہ روی اور نوجوانوں میں اخلاقی گراوٹ کا قلع قمع کرنے کے لیے وعظ ونصیحت پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: