اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سچن تندولکر پہنچے کشمیر کے بیٹ ساز گاؤں - سچن ٹنڈولکر

Cricketer Sachin Tendulkar in kashmirکرکٹر سچن تندولکر نے کشمیر میں بیٹ بنانے والے کارخانوں کا دورہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 2:21 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 3:26 PM IST

سچن تندولکر پہنچے کشمیر کے بیٹ ساز گاؤں

پلوامہ (جموں کشمیر) :عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر، جو کہ وادی کشمیر میں ایک نجی دورے پر تھے، نے جنوبی کشمیر کی معروف بیٹ بنانے والی فیکٹری کا اچانک دورہ کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے ضلع پلوامہ کے چرسو، اونتی پورہ میں بیٹ تیار کرنے والے کارخانے پر کچھ وقت گزارا۔ سچن ٹنڈولکر کی آمد پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی جنہوں نے ٹنڈولکر کے ساتھ سیلفی کے ذریعے اس یادگار لمحے کو کیمروں میں محفوظ کر لیا۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی سیکورٹی کور میں سچن ٹنڈولکر، ان کی اہلیہ انجلی اور دختر سارہ ٹنڈولکڑ نے ایم جے سپورٹس نامی بیٹ یونٹ پر کچھ وقت گزارا اور کشمیری بیٹ کے طریقہ کار کو بنانے کے حوالے سے ان سے بات چیت کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سچن ٹنڈولکر بجبہاڑہ کے معذور کرکٹر عامر حسین لون کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ گزشتہ ہفتوں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معذور کرکٹر عامر کی کرکٹ کھیلتے ہوئے خبر/ویڈیو وائرل ہوئی جس کی سچن نے پذیرائی کی اور عامر کے ساتھ ملاقات کا بھی وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Sachin Tendulkar in Kashmir, Visits Pulwama Bat Factory; Likely to Meet Para Cricket Team Captain

چرسو، اونتی پورہ میں سچن نے بیٹ تیار کرنے والی فیکٹری کے مالکان کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ سچن، ان کی اہلیہ اور زوجہ نے ایم جے اسپورٹس کے مالک کے گھر پر بھی کچھ وقت گزارا اور وہاں ان کے ساتھ چاے بھی نوش کی۔ جس کی تصویریں اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

Last Updated : Feb 17, 2024, 3:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details